نئی دہلی (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی حکمراں پارٹی کے رہنما فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر نریندر مودی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تو پھر کشمیر بھارت کا حصہ نہیں رہے گا، سری نگر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب میں نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیری عوام کسی ہندو قوم پرست شخص کو قبول نہیں کریں گے۔
نریندر مودی اقتدار میں آیا تو کشمیر بھارت کا حصہ نہیں رہے گا، اس موقع پر فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ مودی کو ووٹ دینے والوں کو ڈوب کر مرجانا چاہئے۔