آل کراچی محمد عرفان شہید فٹ بال ٹورنامنٹ اسامہ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون نے جیت لیا

کراچی: کورنگی یونین فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ناصر اسپورٹس فٹ بال اسٹیڈیم کورنگی میں کھیلے گئے آل کراچی محمد عرفان شہید فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل تنظیم اسپورٹس گذری کوپنالٹی ککس پر 5-3سے شکست دیکر ٹارنامنٹ کا فائنل اپنے نام کرلیا ۔فائنل میچ کے دوران کھیل کے پہلے ہاف میں تنظیم اسپورٹس کے شہباز جونیئر نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-0سے برتری دلادی لیکن یہ برتری زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہ سکی جب اُسامہ اسپورٹس کے جنید خان نے قابل مہارت سے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

کھیل کے اختتام تک مقابلہ برا بر رہنے پر ریفری کے فیصلے کے مطابق پنالٹی ککس پر اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون کے کپتان سلیم شاہ نے دو شاندار پنالٹی ککس روک کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا اور شائقین سے خوب داد وصول کی ٹورنامنٹ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی شایان شان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر ضلع کورنگی سراج الدین نے فاتح اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون اور رنر اَپ تنظیم اسپورٹس گذری کے کپتانوں کو ٹرافی پیش کیاس موقع پر ٹیم کی شاندار کامیابی پر اُسامہ اسپورٹس کے چیئر مین حاجی الیاس اعوان نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ نوجوان کھلاڑی آئندہ بھی ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھیں گے اس موقع پر ینگ اتحاد کورنگی کے سیکریٹری با بو فیروز ،سیکریٹری گلشن اسپورٹس علی اصغر،سابقہ انٹرنیشنل فٹ بال کھلاڑی اظہر احمد ،کورنگی یونین کے روح رواں مشتاق بھائی ،کورنگی گرین کے بشیر احمد ،ناصر اسپورٹس کے سیکریٹری اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ممبرجمیل احمد کے علاوہ دیگر فٹ بال سے وابستہ شخصیات نے بھی شرکت کی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری سعید عالم نے اپنے معاونین ساتھیوں محمد کامران اور کامران سنیئر کے ہمراہ سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر کے فرائض نصیر الدین عباسی نے انجام دیئے۔