رشید گوڈیل قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے عارضی پارلیمانی لیڈر مقرر

Rasheed Godil

Rasheed Godil

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے رشید گوڈیل قومی اسمبلی میں عارضی پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا، الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی فیصلے کی توثیق کردی۔ ایم کیو ایم کے اعلامیہ کے مطابق رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین کا ایک ہنگامی اجلاس آج منعقد ہوا جس میں ملک کی مختلف داخلی و بیرونی صورتحال اور مختلف تنظیمی امور پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں ایم کیوایم میں مختلف ذمہ داروں کی دیگراضافی ذمہ داریوں کے سبب فوری طور پر متفقہ فیصلہ کیا گیا جس کے مطابق قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل کو عارضی۔

طور پر متحدہ قومی موومنٹ کا پارلیمانی لیڈر مقررکیا گیاہے جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار بحیثیت منتخب حق پرست رکن قومی اسمبلی اپنے فرائض ادا کرتے رہیں گے۔ دریں اثناء متحدہ قو می موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔