بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے دو کرکٹرز پر سے تاحیات پابندی ہٹا دی

Bangladesh Cricket Board

Bangladesh Cricket Board

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے بی پی ایل میں بدعنوانی کے الزام میں سزا بھگتنے والے دو کرکٹرز پر سے تاحیات پابندی ہٹا دی گئی۔

اس بات کا فیصلہ بی سی بی کے اجلاس میں کیا گیا جس کے بعد پریس ریلیز میں دونوں کی پابندی ختم کرنے کا اعلان ہوا۔ بنگلا دیش کرکٹ پریمئیر لیگ میں دو کرکٹرز محبوب عالم اور مشرف حسین پر فکسنگ کے الزام میں تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی تاہم بورڈ کی جانب سے دو ماہ کی انکوائری کے بعد تحقیقاتی ٹربیونل نے انہیں کلئیر قرار دیا ہے۔

دونوں کھلاڑیوں کی کلئیرنس کے بعد مئی میں شروع ہونیوالی بی پی ایل میں شرکت کا امکان روشن ہو گیا ہے۔ اسی کیس میں سابق کپتان محمد اشرفل پر بھی تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی۔