خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ جھڑپ میں 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقے خواجل خیل میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔
اس دوران شدت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 3 شدت پسند مارے گئے جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔ مارے گئے شدت پسندلنڈی کوتل ایف سی چھاوٴنی پر حملوں میں ملوث تھے۔