لندن : زیر زمین ریلوے کے ملازمین کی 48 گھنٹے کی ہڑتال

London

London

لندن (جیوڈیسک) لندن میں زیر زمین ریلوے نظام ٹیوب کے ملازمین نے 48 گھنٹے کی ہڑتال شروع کر دی۔ لندن ٹیوب سسٹم میں ٹکٹ گھربند کرکے ٹکٹ مشینیں نصب کرنیکے منصوبے کے خلاف آج پاکستانی وقت کے مطابق رات 1 بجے زیرزمین ریلوے نظام کے ملازمین نے ہڑتال شروع کردی ہے جو بدھ تک جاری رہے گی۔

ٹرانسپورٹ یونین اور ریلوے حکام کے درمیان جاری مذاکرت میں ناکامی کے بعد ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔ٹرانسپورٹ یونین کا کہنا ہے کہ خود کارٹکٹ مشینیں نصب ہونے سے سیکڑوں ملازمین بے روزگار ہو جائیں گے۔ ٹیوب سسٹم ملازمین کی ہڑتال کے باعث لندن کو کئی ملین پاونڈ کا نقصان ہوسکتا ہے جبکہ ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔