برطانوی شہر شیفیلڈ میں گھر میں آگ لگنے سے پاکستانی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

British

British

لندن (جیوڈیسک) برطانوی شہر شیفیلڈ میں گھر میں آگ لگنے کے باعث 3 بچوں سمیت پاکستانی نژاد خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی رات شیفیلڈ میں واقع ایک مکان میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ جب آگ لگی تو گھر کے سربراہ پرویز کیانی اور ان کی بیگم شبینہ نے آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر انہوں نے ریسکیو حکام کو طلب کیا اورجس وقت ریسکیو ٹیمیں وہاں پہنچی تو آگ شدت اختیار کرچکی تھی۔

جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 54 سالہ شبینہ بیگم، 20 سالہ انعم، 9 سالہ ادھیان پرویز کیانی، 7 سالہ امان پرویز کیانی اور 7 ہفتوں کی شیر خوار بچی جاں بحق ہوگئے جب کہ بچوں کی والدہ رضیہ ناظم واقعے میں محفوظ رہیں اوران کے شوہر ناظم پرویز جو ٹیکسی ڈرائیور ہیں وہ بھی اس وقت گھر میں موجود نہیں تھے،آگ بجھانے کی کارروائی میں 20 فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔