ممبئی (جیوڈیسک) کترینہ کیف اور کنگ خان کی آخری فلم “جب تک ہے جان ” تھی جسے فلم بینوں نے بے حد پسند کیا۔ فلم کے خوبصورت گانوں نے کترینہ اور کنگ خان کی جوڑی کو بے حد مقبولیت بخشی۔ کنگ خان کے ساتھ پھر سے کام کرنا بالی وڈ کی کسی بھی اداکارہ کیلئے اعزاز سے کم نہیں لیکن کترینہ کیف کا مزاج ان دنوں کافی بلندیوں پر پہنچا ہوا ہے۔
انہوں نے نئی فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت بالی وڈ کی تین فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔