اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر پارلیمن لاجز اور صدر سیکریٹریٹ سمیت متعدد اداروں کی بجلی کاٹنے کی ہدایت کردی۔ وزیر مملکت نے بجلی کے بل کی عدم ادائیگی پر پارلیمنٹ لاجز، پی ڈبلیو ڈی، صدر سیکریٹریٹ ، سندھ ہاوٴس، موٹروے پولیس، پٹرولیم کمیشن کی بجلی کاٹنے کی ہدایت کی ہے۔
عابد شیر علی نے ہدایت کی ہے کہ شہری ماحولیات، نادرا، سی ڈی اے،ایف ڈبلیو او، پنجاب جیل ، ٹی ایم او مری، ٹی ایم او راولپنڈی اور ٹی ایم او سرائے عالمگیر کی بھی بجلی کاٹ دی جائے۔ وزیر مملکت نے بلوچستان ہاوٴس کی بجلی بھی عدم ادائیگی پر کاٹنے کی ہدایت کی ہے۔