اسلامی جمعیت طلبہ کے رہنما کے اغواء کے خلاف لاہور پریس کلب میں انتہائی اہم پریس کانفرنس کی جائے گی

لاہو : آج بروز منگل 29, اپریل 2014 بوقت 2:00 بجے دوپہر اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کی طرف سے اپنے رہنما کے اغواء کے خلاف لاہور پریس کلب میں انتہائی اہم پریس کانفرنس کی جائے گی۔

پریس کانفرنس میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم ، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور سید مستقیم معین، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو ،ناظم جامعہ پنجاب عبد المقیت،پروفیسر کنور مسعود علی خان (والد کنور محمد دانش ) اور جماعت اسلامی لاہور کے راہنما شریک ہو ں گے۔

آ پ سے پریس کانفرنس کی حتی الامکان بہترین کو ریج کی توقع ہے۔ امید ہے آپ پریس کانفرنس کی کوریج کروا کر شکریہ کا موقع دیں گے۔