کراچی: کلفٹن میں رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے خاتون جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کلفٹن کی ایک رہائشی عمارت میں لفٹ گرنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔ کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 4 میں واقع 5 منزلہ چیپل اپارٹمنٹ میں لفٹ گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے خاتون کی لاش کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لفٹ گرنے کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں جس کی بھی لا پرواہی ہو گی اس کے خلاف کا رروائی کی جائے گی۔