وینا ملک شادی کے بعد پہلی بار وطن واپس پہنچ گئیں

Veena Malik

Veena Malik

اسلام آباد (جیوڈیسک) اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ وطن سے دوری محبت کو بڑھاتی ہے، خواہش ہے کہ اب پاکستان میں رہ کر کام کروں۔ شادی کے بعد پہلی بار اپنے شوہر کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان میرا اپنا ملک ہے، وطن واپس پہنچنے پر اللہ کی شکر گزار ہوں، اپنوں میں واپس آکر بہت جذباتی ہو گئی ہوں، وطن واپس آ کر بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان میرا خاندان ہے، وطن سے دوری ہمیشہ محبت کو بڑھاتی ہے، ایک میچور لڑکی کے روپ میں وطن واپس آئی ہوں، خواہش ہے کہ پاکستان میں رہ کر کام کروں۔ واضح رہے کہ وینا ملک گزشتہ نے گزشتہ برس دسمبر میں پاکستانی نزاد بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دبئی میں شادی کے بعد انھوں نے بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ وینا ملک کی شادی کی ایک پروقار تقریب امریکا میں بھی منعقد کی گئی تھی اور ان کی شادی کی ایک تقریب پاکستان میں بھی منعقد کی جائے گی۔