پاکستانی فنکاروں کی گائیکی نے بہت متاثر کیا، سوناکشی سنہا

Sonakshi Sinha

Sonakshi Sinha

کراچی (جیوڈیسک) بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کی گائیکی نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔ میں راحت فتح علی خان، عاطف اسلم، غلام علی خان اور میڈم نورجہاں کوبہت شوق سے سنتی ہوں بھارتی فلم دبنگ کی کامیابی کا اصل سہرااس کے گانوں کو جاتا ہے راحت فتح علی خان میرے فیورٹ سنگرہیں۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے گزشتہ روز ایک تقریب کے موقع پر ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ’’تیرے مست مست دونین‘‘ جب شوٹ ہو رہا تھام یں نے اس وقت ہی ڈائریکٹر کو کہا تھا کہ یہ گانابہت مقبول ہو گااور پھروہ دن آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جلد پاکستان آؤں گی اور خاص طور پر لاہور اور کراچی کی گلیاں اور ساحل سمندر دیکھوں گی۔ اکثر میرے بابا مجھے پاکستان کے بارے میں بتاتے ہیں توسن کر اچھا لگتا ہے سوناکشی سنہانے مزید کہا کہ سنتے ہیں۔ ممبئی اور کراچی ایک جیسا ہے میں ضرور دیکھنا چاہونگی۔ اس موقع پر گلوکار راحت فتح علی خان نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں پاکستان خصوصی آنے کی دعوت دی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا فلم ہالی ڈے میں اکشے کمار کے ساتھ کام کر رہی ہیں جسے 6 جون کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ وہ 2 اور بالی ووڈ فلموں ’’ایکشن جیکسن‘‘ اور ’’تیور‘‘ میں بھی جلوہ گر ہو رہی ہیں۔