ایران سے کاروبار کا الزام، دبئی اور چینی کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں

Iran

Iran

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے ایران سے کاروبار کرنے کے الزام میں چین اوردبئی کی کمپنیوں پر پابندی عائد کر نیکا اعلان کیا ے۔ چینی بزنس مین لی فینگ کی گرفتاری میں مدد دینے والے کیلئے پانچ ملین ڈالر انعام مقرر کر دیا گیا۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکی پابندیوں کو نظرانداز کر کے ایران سے کاروبار کرنے والی آٹھ چینی کمپنیوں، دبئی کی ایک فرم اور دبئی کے دو ایگزیکیٹوز کوبلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ ، اسٹیٹ اینڈجسٹس ڈپارٹمنٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے آٹھ چینی کمپنیوں کے ذریعے ایران سے غیرقانونی بزنس کرنے والے چینی بزنس مین لی فینگ کے بارے میں اطلاع، اس کی گرفتاری میں مدد دینے یااس کے جرم سے متعلق ثبوت فراہم کرنے والے کوپانچ ملین ڈالرانعام دے گی۔

لی فینگ جو کارل لی کے نام سے بھی مشہور ہے، پہلے ہی ایران کو ہتھیاروں کے حصول میں مدد فراہم کرنے کا مجرم قرار دیا جاچکا ہے۔ ایک امریکی عدالت لی فینگ پر ایران کے لیے غیر قانونی طورپرٹرانزیکشن، منی لانڈرنگ، بینک فراڈ اور وائر فراڈ کے الزامات عائد کر چکی ہے۔ دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ پابندیاں بڑی ناانصافی ہیں اس سے اصلاح پسند حکومت پر تنقید کرنے والوں کو فائدہ پہنچے گا۔