بجلی کی طلب میں اضافہ ، شہروں میں 10، دیہات میں 14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ

Electricity

Electricity

لاہور (جیوڈیسک) بجلی کی طلب میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، بجلی کی بندش کا دوارنیہ کم از کم دس گھنٹے ہو گیا، معمولات زندگی متاثر ہونے لگے۔ این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار 11 ہزار 250 میگاواٹ ہے جس میں آبی ذرائع سے تین ہزار 930، تھرمل سے ایک ہزار 680 اور آئی پی پیز سے پانچ ہزار 650 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

گرمی میں اضافے سے بجلی کی طلب بھی 15 ہزار 350 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے اور شارٹ فال چار ہزار ایک سو میگاواٹ ہے جس سے شہری علاقوں میں کم از کم دس اور دیہی علاقوں میں چودہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ سسٹم پر دباؤ کے باعث بجلی کی غیر اعلانیہ بندش بھی اکثر علاقوں میں کی جا رہی ہے جس سے عوام کے مسائل میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔