طالبان شوریٰ کا طالبان کمیٹی سے رابطہ، فریقین کو کارروائیاں روکنا ہونگی، پروفیسرابراہیم

Professor Ibrahim, Yousaf Shah

Professor Ibrahim, Yousaf Shah

پشاور (جیوڈیسک) طالبان شوریٰ کا طالبان رابطہ کمیٹی کے اراکین سے رابطہ، فوجی کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔ طالبان رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کے مطابق طالبان شوریٰ کے رکن اعظم طارق نے مولانا یوسف شاہ اور ان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

اعظم طارق نے جنوبی وزیرستان میں فوجی کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ فریقین کو مذاکراتی عمل کامیاب بنانے کیلئے اپنی کارروائیاں روکنی ہوں گی۔ امن عمل کو کسی صورت میں ناکام نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی کو طالبان کے تحفظات سے آگاہ کر دیں گے۔ امید ہے کہ جلد ہی حکومتی کمیٹی اور طالبان شوریٰ کے مابین ملاقات ہو گی۔ کوشش ہے کہ مستقل فائر بندی کا اعلان کیا جا سکے۔