محکمہ خوراک سندھ اور فلور مل مالکان، میں تنازع طے، ہڑتال ختم

Sindh

Sindh

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ خوراک سندھ اور فلار مل مالکان کے درمیان تنازع طے ہو گیا۔ کامیاب مذاکرات کے بعد فلارملرزنے 8 دن بعد ہڑتال ختم کر دی۔ محکمہ خوراک سندھ کے سیکریٹری نصیر جمالی اور فلار ملرز کے پانچ رکنی وفد نے معاملات کے حل کے لیے مذاکرات کیے۔مذاکرات کے دوران سیکریٹری فوڈ نے فلار ملز مالکان کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں گندم کی ترسیل میں کسی قسم کی مشکلات نہیں ہوں گی جبکہ فی مل ایک وقت میں 10 ہزار گندم کی بوریوں کا اسٹاک رکھنے کی پابندی ہو گی۔

ملرز نے الزام عائد کیا تھا کہ اندرون سندھ سے گندم کے ٹرک کراچی لانے پر راستے میں محکمہ خوراک، ایکسائز اور پولیس حکام رشوت لیتے ہیں، جس کے خلاف کراچی کی فلار ملوں نے احتجاجًا 8 روز تک گندم کی پسائی روک رکھی تھی، ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ ملوں میں پیداواری عمل بحال ہونے سے آٹے کی رسد بہتر ہوگی اور اس کی قیمتوں میں بھی استحکام آئیگا۔