آئی پی ایل میں آج ممبئی اور حیدرآباد کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی

IPL

IPL

ابو ظہبی (جیوڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ میں آج ممبئی اور حیدرآباد کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کرے گا۔ دبئی اسپورٹس سٹی میں آج پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ممبئی انڈینز اور ساتویں نمبر کی ٹیم سن رائیزرز حیدرآباد کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

دفاعی چمپیئن ممبئی کو ایونٹ میں اب تک چاروں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ حیدرآباد بھی صرف ایک ہی میچ جیت سکی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔