ہنڈرڈ انڈیکس میں دو سو پچپن پوائنٹس کی کمی

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز مندی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں دو سو پچپن پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کمپنیوں کے مالیاتی نتائج کے اعلانات توقع سے کم رہنے کے باعث مندی چھائی رہی۔ آئل ، کھاد اور بنکنگ سیکٹر میں فروخت کا دباؤ رہا۔ سیمنٹ سیکٹر میں کچھ سرگرمی دیکھی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اٹھائیس ہزار چار سو چھتیس پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر اٹھارہ کروڑ ترانوے لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔