ٹیکساس (جیوڈیسک) نیشنل باسکٹ بال ایسو سی ایشن میں سین انٹونیو سپرز کی ٹیم نے میورکس ڈیلس کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں کھیلے گئے باسکٹ بال سیریز کے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔مہمان ٹیم سین انٹونیو سپرز نے پہلے کوارٹر میں میزبان ٹیم پر 9 پوانٹس کی برتری حاصل کی۔تیسرے کوارٹر میں میورکس ڈیلس نے حریف ٹیم پر ایک پوائنٹ کی برتری قائم کی۔
میچ کا چوتھا کوارٹر فیصلہ کن ثابت ہوا جس میں سپرز کی ٹیم نے میورکس کو 89 کے مقابلے میں 93 پوائنٹس سے شکست دیکر فتح اپنے نام کی۔اس فتح کے ساتھ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 2-2 سے برابر ہو گئی ہے۔