کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ میں عائد کئے گئے الزامات کو کرتے ہوئے 2 مئی بروز جمعہ کو ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے اعلامیہ کے مطابق ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے مشترکہ ہنگامی اجلاس میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں صحافی ولی خان بابرکے قتل سمیت اینکر پرسن کودھمکیاں دینے اور ایم کیوایم پر عائد کئے گئے دیگر الزامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دوبرسوں کے دوران ایم کیوایم کے کارکنان کی ماورائے عدالت قتل کرنے کی واقعات ایمنسٹی انٹرنیشنل کو نظر نہیں آئے اور اس بارے میں ایک لفظ تک شائع نہیں کیا۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جھوٹی رپورٹ سے دنیا بھر میں ایم کیوایم کے چاہنے والوں کی دل آزاری ہوئی ہے اور ایم کیوایم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی اورجمعہ کو سہ پہر تین بجے کراچی پریس کلب کے سامنے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔