آج سے ڈیزل 4 روپے 51 پیسے، پٹرول 34 پیسے فی لیٹر سستا ملے گا

Petrol

Petrol

اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈالر سمیت بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حکومت نے عوام کو منتقل کردیا۔ آج سے ڈیزل 4 روپے 51 پیسے جبکہ پٹرول 34 پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے یکم مئی سے پیٹرول و ڈیزل سستا کیے جانے کی منظوری دی جاچکی ہے۔

پٹرول 34 پیسے کمی کے بعد 108 روپے فی لٹر کردیا گیا ہے جبکہ ڈیزل 4 روپے 51 پیسے سستا کرکے 109 روپے 34 پیسے فی لٹر ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 3 روپے 8 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 93 پیسے فی لیٹر گھٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر سے حکومت پٹرول تقریباً 5 روپے اور فی لٹر ڈیزل 8 روپے کے قریب سستا کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔