کراچی (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے سندھ سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر انتخاب کیلیے الیکشن شیڈول جاری کردیا ہے۔ یہ نشست پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل رضاعابدی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 2 مئی کو پبلک نوٹس جاری ہوگا، 5 تا 6 مئی کو امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع ہونگے، 7 تا 8 مئی کوکاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی، 9 مئی کو اپیلیں جمع کرائی جائیں گی۔
12 مئی کو اپیلوں پر فیصلے ہونگے، 15 مئی کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے، اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی، 16 مئی کو سندھ اسمبلی میں صبح 9 سے 4 بجے تک پولنگ ہوگی۔