بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے شورش زدہ صوبے سنکیانگ کے ریلوے اسٹیشن میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 79 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے شورش زدہ صوبہ سنکیانگ اس وقت دھماکے سے گونج اٹھا کہ جب ریلوے اسٹیشن کے خارجی راستے پر زور دار دھماکا ہوا۔
جس کے بعد اسٹیشن پر بھگدڑ مچ گئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
دھماکے کے فوری بعد پولیس اور فوجی دستوں نے موقع پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ٹرین سروس معطل کردی گئی، مقامی میڈیا کے مطابق صدر ژی جنپنگ بھی 4 روزہ دورہ پر صوبہ سنکیانگ آئے ہوئے تھے تاہم دھماکے کے وقت صدر صوبے میں موجود ہیں یا نہیں اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔