نریندر مودی جلاد ہے، کچھ بھی کر لے ہمیں فرق نہیں پڑتا، لالو پرساد

Lalu Prasad

Lalu Prasad

پٹنہ (جیوڈیسک) راشٹریہ جنتادل(آرجے ڈی) کے سربراہ لالوپرساد یادو نے بھارتیہ جنتاپارٹی کے وزارت اعظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کو جلاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کچھ بھی کرلے، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

پاسوان نے مودی کے ساتھ شامل ہو کرخود کو سیاسی طورپر تباہ کرلیا ہے۔ بھارتی میڈی اکے مطابق پٹنہ ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لالو پرساد نے کہا کہ جلاد کہاں جاتا ہے، کہاں آتا ہے اور کیا کرتاہے، اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انھوں نے کہا کہ مجھے لوک جنشکتی پارٹی کے صدر رام ولاس پاسوان اور دوسرے لوگوں کے گجرات کے وزیراعلی کے ساتھ جانے پر افسوس ہے۔ پاسوان نے کہا تھا کہ ہم ایک مسلمان کو بہار کا وزیراعلی بنائیں گے، وہ جلاد مودی کے ساتھ چلا گیا اور خود کو سیاسی طور پر تباہ کرلیا۔