پاکستان تحریکِ انصاف ہی اب مزدور کی آواز بنے گی۔ راجہ یاسر ہمائیوں

پاکستان تحر یکِ انصاف کے ضلعی صدر راجہ یاسر ہمائیوں سرفراز خان نے لیبر فائونڈیشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف ہی اب مزدور کی آواز بنے گی۔سرمایہ دارانہ نظام اور آئی ۔ایم ۔ایف کی پالیسیوں کا مقابلہ نہ کیا گیا تو ہمارے مزدور اور کسان پسِ کر رہ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کیونکہ اب ملک کی دونوں بڑی پارٹیاں سرمایہ داروں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہیںاور آئی۔ایم۔ایف زدہ ہو چکی ہیںاس لئے اب پاکستان تحر یکِ انصاف ہی ان کی آواز بنے گی۔

کیونکہ پاکستان تحر یکِ انصاف کا منشور ہی اسلامی فلاحی ریاست کے گرد گھومتا ہے لہذا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ خیبر پختون خواہ میں ہماری حکومت نے سرکاری ہسپتالوں اور سکولوں پر فوری توجہ دی۔تا کہ ایک مزدور کے بچے کو بھی وہی تعلیم مل سکے جو ایک اچھے پرائیوٹ سکول کے بچے کو ملتی ہے۔تا کہ وہ آنے والے کل میں ان کابرابری کی سطح پر مقابلہ کر سکے۔اس موقع پر لیبر فائونڈیشن کے صدر اشفاق بھٹی نے کہاکہ راجہ یاسر ہمائیوں سرفراز خان کے داداخان سرفراز خان مرحوم ہی وہ ہستی تھے جنہوں نے سب سے پہلے چکوال میں مزدور کو اس کا حق دیا۔لیکن بعد میں یہ بیڑا پیپلز پارٹی نے اٹھایا اور اسی لئے غریبوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا۔لیکن اب پیپلز پارٹی اپنے منشور سے ہٹ چکی ہے اور ن لیگ کی برانچ نظر آتی ہے۔لہذا آج کا مزدور اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے پاکستان تحر یکِ انصاف کی طرف دیکھنے پر مجبور ہے۔