ورجینیا (جیوڈیسک) امریکی ریاست ورجینیا میں تیل بردار مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی جس کے باعث کئی بوگیوں میں آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریاست ورجینیا کے علاقے لینچ برگ میں تیل لے جانے والی مال گاڑی کی پندرہ بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں۔
جس سے ٹرین میں آگ بھڑک اٹھی اورتیل قریبی واقع دریائے جیمز میں بہہ گیا۔ حادثے کے بعد مقامی آبادی کے لوگ محفوظ مقام پر منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے۔ حکام کے مطابق ٹرین ریاست شکاگو سے ورجینیا آ رہی تھی۔ حکام نے لوگوں کو متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ فائر فائٹرز بوگیوں میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔