وقار یونس کی نجم سیٹھی سے ملاقات، پی سی بی کے ساتھ کام کی خواہش

Waqar Younis

Waqar Younis

لاہور (جیوڈیسک) سابق فاسٹ باولر اور قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے امیدوار وقار یونس نے چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے ملاقات کی۔ وقار نے سب اختلافات بھلا کر پی سی بی کیساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر وقار یونس نے قذافی اسٹیڈیم میں چیرمین پی سی بی سے ملاقات کی۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ چیرمین سے مفید مشوروں کا تبادلہ ہوا ہے۔ پی سی بی کو اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے۔ پانچ مئی کو بطور ہیڈ کوچ قرعہ انکے نام نکلا تو کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔ سابق فاسٹ باولر کا کہنا تھا کہ معین خان سمیت کسی سے کوئی اختلافات نہیں۔