ایشیائی بینک پاور سیکٹر کیلیے 16.7 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدے پر دستخط

Asian Bank

Asian Bank

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک ملک میں بجلی کی تقسیم کے نظام میں بہتری کے لیے 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس ضمن میں اقتصادی امور ڈویژن میں منعقدہ تقریب میں سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نرگس سیٹھی اور اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر وارنر ای لیپچ نے معاہدے پر دستخط کر دیے۔

ایشیائی بینک کے مطابق یہ قرضہ پاور ڈسٹری بیوشن انہانسمنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت ملٹی ٹرانچ فنانسنگ فسیلیٹی (ایم ایف ایف) کا حصہ ہے، ایم ایف ایف کا قیام 2008 میں کیا گیا تھا جس کے تحت ملک میں بجلی کی تقسیم کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے 810 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی اور منصوبہ دسمبر 2016 تک مکمل ہوگا جس سے نیٹ ورک کی بہتری اور ملک میں بجلی کی رسد و طلب میں موجود فرق کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔