لاہور سے کوئٹہ آنے والی اکبر بگٹی ایکسپریس 24 گھنٹے لیٹ

Train

Train

کوئٹہ (جیوڈیسک) لاہور سے کوئٹہ آنے والی نواب اکبر بگٹی ایکسپریس 24 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ ریلوئے انکوائری کے مطابق نواب اکبر بگٹی ایکسپریس کو گذشتہ سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پہنچناتھا۔

تاہم اب تقریباً اس کی آمد تین بجے تک متوقع ہے، ریلوے حکام کے مطابق نواب اکبر بگٹی ایکسپریس کی آمد میں تاخیر گذشتہ رات سکیورٹی وجوہات کی بناء پر جیکب آباد روک لئے جانے کے باعث ہوئی ہے، تاخیر کے باعث مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔