آئی سی سی رینکنگ، آسٹریلیا کی کرکٹ پر حکمرانی قائم ہو گئی

Australia Team

Australia Team

دبئی (جیوڈیسک) پانچ سال بعد آسٹریلیا کی کرکٹ پر حکمرانی قائم ہو گئی۔ ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلوی ٹیم ٹاپ پر آ گئی۔ ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر پر آ گیا۔ ایشیز میں انگلینڈ کو پانچ صفر اور جنوبی افریقا کو اس کے ہوم گراونڈ پر دو ایک سے شکست دینے کے بعد آسٹریلوی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک بار پھر ٹاپ آ گئی۔

آسٹریلوی ٹیم نے ون ڈے رینکنگ میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔اس موقع پر آسٹریلوی کپتان مائکل کلارک نے کہا گذشتہ دو سالوں میں ٹیم نے بہت محنت کی۔ نمبر پانچ سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں ٹیم کے ہر پلیئر محنت شامل ہے۔ ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقا دوسرے انگلینڈ تیسرے پاکستان چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر پر چلی گئی۔