پسرور: گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

Fireboy

Fireboy

پسرور (جیوڈیسک) پسرور کے نواحی گاؤں خانانوالی کے سخاوت علی نے چھ ماہ قبل تحصیل ڈسکہ کے گاؤں سنسرہ گورائیہ کے محمد اشرف کی بیٹی نجمہ سے دوسری شادی کی تھی۔ پہلی بیوی کی وجہ سے نجمہ اور سخاوت میں شادی کے بعد اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ آج بھی اسی بات پر ان کے درمیان جھگڑا ہوا تو سخاوت علی نے طیش میں آ کر مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر نجمہ کو آگ لگا دی جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم سخاوت علی کو گرفتار کر لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خاتون کو زندہ جلانے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔