افواج پاکستان ملک و قوم کی محافظ ہیں، نہیں متنازعہ بنانے سے گریز کیا جائے۔ چوہدری طارق
Posted on May 1, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: افواج پاکستان ملک و قوم کی محافظ ہیں۔انہیں متنازعہ بنانے سے گریز کیا جائے۔آزادی صحافت کے نام پر پاک فوج کے خلاف زہریلا پراپیگنڈہ قبول نہیں۔میڈیا اور عسکری اداروں میں تلخیاں فوری ختم کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔ اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے عقلمندی اور اعتدال پسندی سے کام لیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYO قصور چوہدری طارق سعید خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور فوج ایک تصویر کے دو رخ ہیں۔فوج کو برا بھلا کہنا پاکستان کو برا بھلا کہنے کے مترادف ہے۔پوری قوم اضطراب کا شکار ہے۔دشمنوں سے نابردآزما آئی ایس آئی کو سپورٹ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اداروں پر الزام تراشی سے ملک دشمنوں کو فائدہ ہو گا۔پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔قومی اداروں پر بلاجواز تنقید برداشت نہیں کریں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com