لاہور: با اثر افراد کو زمین گوڑیوں کے بائو نہ دینے کا نتیجہ، ٹی ایم اے نشتر ٹائون کی طرف سے دوکانیں مسمار، 15لاکھ مرلہ والی جگہ ساڈھے تین لاکھ میں فروخت کرنے کا دبائو، وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لیتے ہوئے انصاف مہیا کرنے کی اپیل،ہم نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کو ووٹ دئیے لیکن غربت ہمارا قصور بن گئی با اثر افراد نے لیگی رہنمائوں کی پشت پناہی حاصل کرکے غریب افراد سے زمین کوڑیوں کے بائو لینے کیلئے اوچھے ہتکنڈے استعمال کرنا شروع کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں دفتوہ کے رہائشیوں کی لاہور کماہاں میں 9مرلے جگہ تھی جس میں سے رنگ روڈ اتھارٹی نے دو مرلے روڈ میں شامل کرکے رقم ادا کر دی، باقی ماندہ جگہ پر محمد اسلم، محمد اصغر، محمد ارشد، محمد افضل، محمد عبد، حاجی اشرف وغیرہ نے توڑی کیلئے گودام بنا لیا، چند ماہ قبل گودام کے درمیان دیواریں کھڑی کرکے انہوں نے چار عدد دوکانیں بنا لی، جس کا نقشہ پاس کروانے کیلئے ٹی ایم اے نشتر ٹائون کے عملہ کو 40ہزار روپے لیکر نقشہ بنا دیا، لیکن نقشہ کو پاس نہ لیا، سابقہ ٹی ایم اے نشتر ٹائون رانا اشرف نے اپنا اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے با اثر شخصیت وحید شہزاد کو جگہ ساڈھے تین لاکھ روپے مرلہ کے حساب سے فروخت کرنے کو کہا، جبکہ جگہ کا موجودہ ریٹ 15لاکھ روپے مرلہ ہے، انکار پر انہوں نے اوچھے ہتکنڈے استعمال کرنا شروع کر دئیے، گزشتہ روز بغیر کسی نوٹس کے ٹی ایم اے نشتر ٹائون کے عملہ نے غنڈا گردی کرتے ہوئے چار عدد دوکانیں مسمار کر دی، ٹی ایم اے نشتر ٹائون میں تعینات انسپکٹر وقار نے نقشہ پاس کروانے کے عوض متعدد بار ہم سے بھاری رشوت وصول کی، متاثرین نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف و ڈی سی او لاہور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے با اثر افراد کے ایما پر ہمارے دوکانیں مسمار کرنے والے ٹی ایم اے نشتر ٹائون کے عملہ کو معطل کرکے ہمیں انصاف مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔