آئی جی سندھ نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ہلاکت پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

Iqbal Mahmood

Iqbal Mahmood

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ہلاکت پر آئی جی سندھ اقبال محمود نے ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے 4 کارکنوں کی ہلاکت پر آئی جی سندھ اقبال محمود نے ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی میں ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ، ایس پی ملیر اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کا افسر بھی شامل ہو گا۔

آئی جی سندھ نے کمیٹی کو واقعے سے متعلق 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے چار کارکنوں کی لاشیں میمن گوٹھ سے ملی تھیں جس کے بعد ایم کیو ایم نے کارکنوں کی ہلاکت پر آج سندھ بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔