حافظ محمد سعید کا دورہ تھرپارکر

Hafiz Mohammad Saeed

Hafiz Mohammad Saeed

تھرپارکر ہندوستان کی سرحد پر واقع پاکستان کا دور دراز صحرائی علاقہ جہاں مسائل ہی مسائل ہیں، بارش سے جڑی معیشت کے لئے تھرپارکر ہمیشہ خوراک پانی کیلئے سسکتا دکھائی دیتا ہے، بجلی گیس اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی تو وہاں ایک عیاشی سے کم نہیںِ، یہاں کے لوگ گھاس پھونس کی جھونپٹریوں میں ہی رہتے ہیں وہ انتہائی کڑوا اور نمکین پانی پیتے ہیں انتہائی شدید گرمی ہوتی ہے، چھوٹے بچے 35 لٹر والے پانی سے بھرے کین گدھوًں پر لاد کر میلوں دور سے لاتے ہیںان لوگوں کا دنیا میں آنے کے بعد زندگی کا بڑا حصہ پانی کے حصول کی جنگ لڑتے لڑتے ہی گزر جاتا ہے۔ بارش کے جمع پانی کے جوہڑ سے جانور پانی پیتے نہاتے ہیں وہیں گدلے کڑوے پانی سے انسان بھی پانی پیتے ہیں جس پانی میں کتے نہاتے ہیںاس سے بچے پیاس لگنے پر ہاتھوں سے پانی پی رہے ہوتے ہیںاور عورتیں بھی پانی بھر بھر کر گھروں کو لے جاتی ہیں۔

یہ ملک کا ایک غریب ترین ریگستانی علاقہ ہے جس میں ہندوئوں کی تعداد زیادہ ہے لیکن اس کو ملک کاانتہائی پسماندہ ترین علاقہ بھی قرار دیا جا سکتا ہے یہاں بھوک اور صحت کے مسائل کی وجہ سے گذشتہ کچھ عرصے سے بہت ہلاکتیں ہو رہی ہیں اس سلسلے میں حکومت اور دوسری جماعتوں کے ساتھ جماعة الدعوة اور اس کی تنظیم فلاح انسانیت فائونڈیشن بھی وہاں کے عوام کے مسائل کے لئے مذہب اور رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر کام کررہی ہیںجس کو عوام کے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ بہت تحسین سے دیکھ رہے ہیں، گذشتہ دنوں جماعة الدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے خود تھرپارکر پہنچ کر صورتحال کر جائزہ لیا امدادی کاموں کی نگرانی کی ان حالات میں وہاں جماعة الدعوة کے امیر کا دورہ بہت خوش آئند ہے اور اس سے امدادی صورتحال بہتر بنانے اور ڈونرز کی توجہ وہاں مرکوز کرنے میں مدد ملے گی۔

دورہ تھرپارکر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حافظ محمد سعید نے کہا کہ ہماری جماعت تھرپارکر میں مسلمانوں سمیت ہندوئوں کی بھی بلا امتیاز خدمت کررہی ہے گجرات اور احمد آباد میں مسلم کش فسادات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں فسادات کا ذمہ دار نریندر مودی سندھ کے ہندوئوں کو بھارت آنے کی دعوت دے رہا ہے جبکہ پاکستان میں اقلیتوں کی عبادت گاہیں، جان و مال اور عزت و آبرو محفوظ ہیں۔حافظ محمد سعید نے تھر پارکر کے ضلعی صدر مقام مٹھی میں ایک بڑے جلسہ عام سے بھی خطاب کیا۔ وہاںمقامی افراد، ہندو برادری اور دیگر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ کی بھی بڑی تعداد موجود تھی حافظ محمد سعید نے ڈسٹرک ہسپتال مٹھی کے دورے کے علاوہ تھرپارکر کے مختلف گوٹھوں کا بھی دورہ کیا انہوں نے نئے تعمیر کیے گئے کنوئوں کا افتتاح کیا اور بیوگان میں بکریاں، سلائی مشینیں اور متاثرین میں راشن پیک، کپڑے اور جوتے بھی تقسیم کیے۔

Tharparkar People

Tharparkar People

اس پسماندہ اور دور دراز علاقے میں فلاح انسانیت فائونڈیشن روز اول سے تھرپارکر میں رفاہی سرگرمیاں سرانجام دے رہی ہے قحط زدہ علاقوں میں ڈسپنسریاں قائم کرکے مزید وسیع پیمانے پر طبی امداد اور مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں ایف آئی ایف واٹر پروجیکٹ کے تحت پانچ سو کنویں تعمیر کرچکے ہیں، پانی کی فراہمی کے لیے مزید گیارہ سو کنوئوں کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے۔حافظ سعید نے حکومت اور رفاہی تنظیموں سے آگے بڑھ کر متاثرین کی بحالی کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کرنے کی درخواست بھی کی جماعة الدعوة کی بحالی خوراک و پانی کے انتظامات سے تھرپارکر کے دور دراز علاقوں اسلام کوٹ، ننگر پارکر، ڈیپلو، چھاچھرو سے آئے ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں کے ساتھ ہندو بھی مستفید ہورہے ہیں۔FIF کی طرف سے مسلسل مٹھی ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور دیگر متاثرین کیلئے تیار کھانے کی تقسیم کا سلسلہ ڈیڑھ ماہ سے جاری ہے۔

حافظ محمد سعید کی جماعت جماعة الدعوة کے زیرانتظام فلاح انسانیت فائونڈیشن کی جانب سے گزشتہ ہفتے مٹھی (تھرپارکر) میں 4000 قحط زدہ خاندانوں میں 80 لاکھ روپے مالیت کا خشک راشن تقسیم کیا گیا ایک ماہ کے راشن پیک میں آٹا، گھی، چاول، چینی، دالیں، بچوں کیلئے دودھ اور دیگر اشیائے خورو نوش شامل تھیں۔ امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے دورہ تھرپارکر کے موقع پر مٹھی ہائی سکول میں منعقدہ پروگرام میں متاثرہ خاندانوں میں راشن پیک تقسیم کئے۔

حافظ محمد سعید کے مٹھی کے جلسہ عام میں مختلف سیاسی، مذہبی و اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں نے بھی شرکت کی ، پروگرام کے کوریج کے لیے اردو، سندھی اور انگریزی میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد بھی پروگرام میں موجود رہی حافظ محمد سعید نے اسی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مختلف برادریوں کا جمع ہوکر مل بیٹھنا، دنیا کے لیے بہت بڑی دعوت ہے کہ جماعة الدعوة امن اور سلامتی چاہتی ہے۔ علاوہ ازیںان کے خطاب سے قبل اہل سندھ نے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے حافظ محمد سعید کو اجرک اور سندھی ٹوپی بھی خصوصی طور پر پہنائی۔تھرپارکر میں منعقد ہونے والا جلسہ عام جماعة الدعوة سندھ کی تاریخ کا ایک منفرد پروگرام تھا اس پروگرام پر نہ صرف عوام بلکہ مقامی صحافی بھی معترف نظر آئے کہ اس سے قبل تھرپارکر میں اس جیسا منظم اور بڑا پروگرام نہیں ہوا۔

جماعة الدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے اپنے دورہ تھرپارکر کے موقع پر ضلع کے پسماندہ اور دور دراز گوٹھوں کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے تحصیل ڈیپلو کے گوٹھ ویسریابھ میں خصوصی طور پر کنویں کا افتتاح کیا اس سے قبل مذکورہ گوٹھ میں پانی کی قلت کا شدیدمسئلہ درپیش تھا عورتیں اور بچے دور دراز سے پینے کا پانی لانے پر مجبور تھے حافظ محمد سعید نے متاثرہ مکینوں میں اپنے ہاتھوں سے سلائی مشینیں، کپڑے، جوتے اور خشک راشن کے پیک تقسیم بھی کیے متاثرین نے حافظ محمد سعید کو اپنے درمیان پاکر نہایت خوشی اور مسرت کا اظہار کیا حافظ محمد سعید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی ایف واٹر پر وجیکٹ کے تحت تھرپارکر میں پانچ سو کنویں مکمل جبکہ گیارہ سو کنوئوں کے لیے سروے مکمل کرلیا گیا ہے، جن میں سے 100 پر کام جاری ہے، جبکہ 42 اس ماہ مکمل کر لیے جائیں گے۔

جماعة الدعوة وفلاح انسانیت فائونڈیشن کی طرف سے حافظ محمد سعید نے اس دور دراز علاقے میں پہنچ کر عوام الناس کی توجہ ان کی مدد اور زبوں حالی کی طرف کرانے کی کوشش کی ہے اس سے عوام اور دیگر جماعتوں کی بھی تھرپارکر اوردیگر فلاحی کاموں میں آگے بڑ کر مالی تعاون کی طرف توجہ کرنے میں مدد ملے گی۔

Naeem Islam Chaudhry

Naeem Islam Chaudhry

تحریر : نعیم الاسلام چودھری