تھری اور فورجی نیلامی؛ 10 ارب 88 کروڑ کا ایڈوانس ٹیکس نہ دینے پر پی ٹی اے کو نوٹس جاری

PTA

PTA

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف بی آر نے تھری جی اورفورجی اسپیکٹرم کی نیلامی کی رقم پر 10 ارب 88 کروڑ 33 لاکھ 79 ہزار 600 روپے ایڈوانس ٹیکس کی عدم ادائیگی پرپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا اور ٹیکس جمع کروانے کا ثبوت فراہم نہ کرنے پرٹیکس ڈیفالٹر قرار دے کرڈیفالٹ سرچارج وصول کرنے کی وارننگ بھی دی گئی ہے۔ اس سے قبل لارج ٹیکس پیئریونٹ (ایل ٹی یو) کے چیف کمشنر کی طرف سے 18 اپریل 2014 کو لکھے جانے والے لیٹر نمبر CC/LTU/ 2014/2564 کے ذریعے پی ٹی اے سے کہا گیا تھا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 236 اے کے تحت پاکستان میں وفاقی حکومت، مقامی حکومت، کسی بھی اتھارٹی یا سیکشن اسی کی ذیلی شق نمبر 2 کی کلاز بی کی ذیلی کلاز 6 کے تحت کمپنی قرار پانے والی غیر ملکی ایسوسی ایشن یاغیر ملکی کنٹریکٹر و کنسلٹنٹ یا کنسور شیئم کی جانے والی کسی بھی قسم کی نیلامی کی فائنل پرائس پر 10 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد ہوتا ہے۔

ادارے نے کٹوتی کرکے قومی خزانے میں جمع کروانا ہوتا ہے اور یہ 10 فیصد ایڈوانس ٹیکس نیلام کی جانے والی جائیداد، یا کسی بھی چیزکی سیل پرائس پر لگایا جاتا ہے۔