کراچی (جیوڈیسک) کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کی نماز جنازہ کے بعدگاڑیاں سڑکوں پر لانے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ نمائش چورنگی پرایم کیو ایم کے کارکنوں کی نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد گاڑیاں سڑکوں پر لے آئیں گے۔
دوسری جانب صدر سی این جی ایسوسی ایشن اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی نمازجنازہ کے بعد سی این جی اسٹیشن اور پٹرول پمپس کھولنے کا اعلان کیا ہے۔