حامد میر نے انکوائری کمیشن کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا

Hamid Mir

Hamid Mir

کراچی (جیوڈیسک) سینئر صحافی حامد میر نے کراچی میں سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل تین رکنی انکوائری کمیشن کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔

حامد میر نے ایک گھنٹے تک بیان ریکارڈ کرایا، انہوں نے تحریری بیان کے ساتھ کچھ شواہد بھی انکوائری کمیشن کو پیش کئے۔ بیان ریکارڈ کرانے کے بعد حامد سخت حفاظتی پہرے میں واپس گئے۔

انکوائری کمیشن سپریم کورٹ کے جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اقبال حمید الرحمٰن پر مشتمل ہے۔ اس سے پہلے حامد میر بکتر بند گاڑی میں پولیس کے سخت حفاظتی حصار میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچے۔ ان کے پاس تین فائلیں بھی تھیں۔ حامد میر کے ساتھ ان کے بھائی عامر میر بھی تھے۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر غیر معمولی حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے۔