ایم کیو ایم کارکنوں کا قتل؛ 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل، ترجمان وزیراعلیٰ ہاوٴس

Syed Qaim Ali Shah

Syed Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ نے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کے قتل کی تحقیقات کی کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے ایم کیوایم کے کارکنوں کے قتل کی تحقیقات کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں سکندر میندھرو، سردارعلی شاہ، سید سرداراحمداورڈاکٹرصغیر احمد شامل ہیں۔ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کے قتل کی تحقیقات کرے گی۔