دفاعی اداروں کی کردار کشی پر عوامی ردعمل نے ملک دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں۔مولانا محمد اکبر
Posted on May 2, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
گوجرنوالہ : دفاعی اداروں کی کردار کشی پر عوامی ردعمل نے ملک دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں۔ملک وقوم کی حفاظت اور دہشتگردی کے خلاف افواج پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔
ان خیالات کا اظہار سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی افواج پاکستان کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مرکزی جامع مسجد نور میں منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کرنے والے شہداء کے لواحقین کو ملک دشمن قرار دینے پر مولانا سمیع الحق معافی مانگیں۔
عوام اور فوج کے درمیان اعتماد و محبت کا رشتہ کمزور نہیں کیا جا سکتا۔پاک آرمی کی عزت و وقار کا تحفظ پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو برطانیہ جانے کی بجائے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے جی ایچ کیو جانا چاہیے تھا۔میاں نواز شریف پرویز رشید،سعد رفیق جس برق رفتاری کے ساتھ حامد میر کی عیادت کیلئے گئے تھے اسی برق رفتاری کا مظاہرہ آئی ایس آئی کے حق میں بھی کرنا چاہیئے تھا۔انہوں نے کہا کہا آزادی صحافت کے نام پر ملک دشمنی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔استحکام پاکستان اور آئی ایس آئی لازم و ملزوم ہیں۔دفاعی اداروں کی مضبوطی ہی ملکی دفاع کی ضمانت ہے۔اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے دیگر راہنمائوں صاحبزادہ محمد دائود رضوی،الحاج سرفراز احمد تارڑ،مفتی محمد حسین صدیقی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی،حافظ محمد رفیق قادری،قاری غلام سرور حیدری،مولانا محمد خالد حسن مجددی،قاری محمد اعظم چشتی،مولانا محمد عارف چشتی نے بھی خطاب کیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com