محنت کر کے حلال روزی کمانے والے ہاتھ اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ ہیں: غلام دستگیر خان
Posted on May 2, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, گوجرانوالہ
گوجرانوالہ: مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ محنت کر کے حلال روزی کمانے والے ہاتھ اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومتمزدوروں کے حقوق کا مکمل تحفظ کرے گی۔
توانائی بحران کو جلد سے جلد حل کر کے ہم وطنوں کے لئے باعزت روزگار کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی،بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مزدوروں کے حقوق کو تسلیم کر کے لیبر قوانین رائج کئے جاچکے ہیں، پاکستان میں بھی حکومت مزدوروں کے حقوق میں کوئی رکاوٹ یا غفلت برداشت نہیں کرے گی اور محنت کشوں کے حقوق کا بھرپور تحفظ اور لیبر قوانین پر عملدرآمدیقینی بنایا جائے گا۔
ہمارے ملک میں بھٹہ خشت پر کام کرنے والے آج بھی ظلم کا شکار ہیںاور غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر والدین اپنے معصوم بچوں سے مزدوری کرانے پر مجبور ہیں، پچھلے کئی برسوں سے جاری توانائی بحران نے مزدوروں اور محنت کشوں کی مشکلات میں بے ھد اضافہ کیاتاہم موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ملک میں توانائی کابحران جلد سے جلد ختم کیا جائے تاکہ فیکٹریوں اور کارخانوں کی چمنیوںسے دھواں نکلے اورمزدور کو باعزت روزگار مل سکے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com