جے یو پی نیازی ونگز کی تنظیم نو مکمل، فائزہ نقوی شعبہ خواتین کی صدر نامزد

لاہور : جمعیت علما پاکستان نیازی کے ونگز کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ جے یو پی میڈیا سیل کے مطابق پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے سید ہ فائزہ نقوی کو جمعیت علماء پاکستان نیاز ی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر، شمسہ قادری کو سیکر ٹری جنرل اور شہر بانو کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا ہے۔

انہوں نے سید عقیل حیدر عباس کو مرکزی صدر یوتھ ونگ، سید معتصم حیدر سیکرٹری جنرل، محمد اکر م بھٹی صدر یوتھ ونگ پنجاب اور بلال چشتی سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ پنجاب ہوں گے۔ میاں محمد عباس ایڈووکیٹ مرکزی صدر لائرز ونگ،اور علی مردان جان لیبر مرکزی صدر لیبر ونگ مقرر کردئے گئے ہیں۔ تمام عہدیداروں کے نوٹیفیکیشن جاری کردیئے گئے ہیں۔