طالبان سے مذاکرات میں فوج رکاوٹ نہیں، چودھری نثار علی خان

 Chaudhry Nisar Ali Khan

Chaudhry Nisar Ali Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) نادار ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ جو بھی اٹھتا ہے یہی کہتا ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ حکومت کی سنجیدگی کے باعث ہی معاملات یہاں تک پہنچے ہیں۔

کسی سابق حکومت کو مذاکرات کی توفیق بھی نہیں ہوئی۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فوج کی جانب سے مذاکرات میں کوئی رکاوٹ نہیں لیکن کھینچا تانی کے ماحول میں معاملہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔

مذاکرات کے سپورٹرز بھی سر بازار جلسہ لگانا چاہتے ہیں۔ میٹنگ میں کچھ طے ہوتا ہے، باہر جا کر کچھ اور کہا جاتا ہے۔

چودھری نثار علی خان نے دعویٰ کیا کہ حکومتی اقدامات کے باعث دہشتگردی کم ہو گئی ہے۔

پہلے دس، دس دھماکے ہوتے تھے، اب ایک بھی نہیں ہوتا۔ اس سے پہلے خیبر پختونخوا حکومت اور نادرا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی ہوئے جس کے تحت صوبے میں آسان سہولت سنٹر قائم کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک بھی اس موقع پر موجود تھے۔