شانگلہ میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

Shangla

Shangla

شانگلہ (جیوڈیسک) سکرگاہ میں مسافروین کھائی میں گر نے سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہو گئے۔ شانگلہ سے بٹگرام جاتے ہوئے۔

مسافر وین تیز رفتاری کے باعث سکر گاہ کے مقام پر گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔