اشیاء سستے داموں فراہم کرنے کی پالیسی میں کسی قسم کی رکاوٹ یا دباو برداشت نہیں کیا جائے گا
Posted on May 3, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
جھنگ (شفقت سیال) چیئرمین ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی ڈی سی او راجہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی عام شہریوںکو روز مرہ استعمال کی اشیاء سستے داموںفراہم کرنے کی پالیسی میں کسی قسم کی رکاوٹ یا دباو برداشت نہیں کیا جائے گا لہذا مقرر کردہ ریٹس میں اضافہ اور مصنوعی مہنگاہی اور قلت پیدا کرنے والے دکانداروںکو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔
یہ بات انہوں نے ضلع کونسل ہال جھنگ میں منعقدہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈی او سی خالد راجو،اسسٹنٹ کمشنرز، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے،ڈی اوانٹر پرائز ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی، تحصیل میونسپل آفیسرز، تاجروں ، دکانداروں، آڑھتیوں، قصابوں اورصارفین کے نمائندوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈی سی او نے کہا کہ ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث عالمی منڈیوں میں قیمتوں میں واضع کمی واقع ہوئی ہے جس کی روشنی میں وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر صوبہ بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں دس فیصد تک کمی کر کے نئے نرخ مقرر کئے جارہے ہیں جن پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں فلور ملز، گھی ملز، رائش ملز، دال فیکٹریوں کے مالکان کا پانچ مئی کو ایک خصوصی اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے جس میں انہیں حکومت کی طرف سے مقررہ کردہ نرخوں کے مطابق تاجروں کو مال سپلائی کرنے کا پابندبنایاجائے گا۔ اجلاس کے دوران ڈی سی او راجہ خرم شہزاد نے آٹا، گھی، چاول، دالوں، بیسن، میدہ، گوشت، دودھ، دہی، اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں دس فیصد کمی کر کے نئی ریٹ لٹس جاری کردی۔ انہوں نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کا ازسر نو جائرزہ لیتے ہوئے حالیہ کرایوں میں سات فیصد فوری کمی کر کے نئے کرایہ نامہ جاری کرنے کا حکم بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھرمیں شاندار طریقے سے تین روزہ سہولت بازار کا انعقاد بھی کیاجارہا ہے جبکہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پرمال کی بولی کی مانیٹرنگ اور فراہمی اشیاء کو موثر طریقے سے کنٹرول کیاجارہا ہے۔ ڈی سی او راجہ خرم شہزاد نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو حکم دیا کہ وہ دفتروں میں بیٹھنے کی بجائے روانہ کی بنیاد پر بازاروں میں موجود رہیں اور نئی قیمتوں پر سو فیصد عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com