قیادت کیخلاف مہم سے مصباح الحق سخت دلبرداشتہ

Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

لاہور (جیوڈیسک) قیادت کیخلاف مہم سے مصباح الحق سخت دلبرداشتہ ہیں، چیئرمین نجم سیٹھی کی ہدایت پر تجربہ کار بیٹسمین نے چپ سادھ لی، البتہ میڈیا کے استفسار پر صرف اتنا کہنے پر اکتفا کیا کہ ’’پی سی بی مجھے ون ڈے کپتان برقرار نہیں رکھنا چاہتا تو کیا کرسکتا ہوں۔

دوسری جانب فیصلے کا کوئی اختیار نہ ہونے کے باوجود کپتانی پر سوالیہ نشان لگانے والے چیف سلیکٹر و منیجر معین خان کے ساتھ سینئر بیٹسمین کے تال میل میں دشواری کا خدشہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مضبوط اعصاب کی وجہ سے کئی بار میدان میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے والے مصباح الحق کیریئر میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھ چکے، بعض حلقوں کی طرف سے دباؤ بڑھائے جانے کے بعد انھوں نے ٹوئنٹی 20 ٹیم کی قیادت چھوڑ دی تھی۔

اب ورلڈ کپ 2015 سے قبل انھیں ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کیلیے بھی کوششیں جاری ہیں، چند روز قبل سمر کیمپ کیلیے کھلاڑیوں کا اعلان کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں چیف سلیکٹر و منیجرمعین خان نے ایک سوال پر کہا کہ قیادت میں تبدیلی کے حوالے سے کافی غور کیا گیا، مصباح ہوں یا کوئی اور، وہی فیصلہ کیا جائے گا جو ملک اور ٹیم کے مفاد میں بہتر ہو۔