پاکستان کے عوام مفلسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ عبداللہ خان دمڑ

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف مدینہ ٹائون کے صدر حاجی عبداللہ خان دمڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

پاکستان کے عوام مفلسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں جبکہ ملک میں انصاف نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔ ادارے تباہ ہو رہے ہیں’ انتظامی عہدوں پر براجمان افسران ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے ہیں لیکن عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔

گزشتہ روز پنشن کیلئے آنیوالے بزرگ کی ہلاکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پبلک ڈیلنگ کرنیوالے ادارے عوام کو پریشانی اور مشکلات کے سوا کچھ نہیں دے پار ہے۔

عبداللہ دمڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقتدار میں آتے وقت عوام کو امن و امان کی فراہمی اور بیروزگاری کو ختم کرنے کے بلند و بانگ دعوے کئے جو ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔ عوام آج بھی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔