چوہدری تنویر گوندل نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول غریب پورہ میں طالبات میں چیک تقسیم کیے

گجرات : ضلعی چیئرمین زکوة و عشر کمیٹی چوہدری تنویر گوندل نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول غریب پورہ میں مورا سکالر شپ سکیم کے تحت طالبات میں چیک تقسیم کیے ، 111بچیوں میں ڈیڑھ لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر پرنسپل مس نعمانہ و دیگر بھی موجود تھے ، چوہدری تنویر گوندل نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حقداروں کو ان کا حق ملے اور مقامی زکوة کمیٹیاں اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں گی ، ہم نے حقداروں کو ان کا حق پہنچانے کیلئے شفاف طریقہ اپنایا ہے ، پورے ضلع میں 56لاکھ روپے طالبات میں تقسیم کیے جائیں گے ، پہلی قسط تقسیم کر دی گئی ہے ، جبکہ دوسری قسط اگلے ہفتے تقسیم کی جائے گی۔