شمالی وزیرستان : بازار میں فائرنگ سے طالبان گروپ کا نائب امیر ہلاک

North Waziristan

North Waziristan

میران شاہ (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہریار گروپ کا نائب امیر مفتی علائوالدین جاں بحق ہو گیا۔

شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میران شاہ کے مرکزی بازار میں مقامی طالبان کے شہریار گروپ کا نائب امیر مفتی علائوالدین بازار میں سے گزر رہا تھا کہ کار میں سوار نامعلوم افراد نے مفتی علائوالدین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں مفتی علائوالدین موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد مقامی قبائل نے لاش کو لواحقین کے سپرد کر دیا۔